سورت،20جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے آج کہاکہ اس نے منی لانڈرنگ کے الزامات اور نوٹ بندی کے بعد1000فرضی آئی ڈی کارڈ کا مبینہ طور پر استعمال کر کے ایک کروڑ روپے کے پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں غیر قانونی طریقے سے بدلوانے کے معاملے میں سورت کے سرمایہ کار کشور بھجیاوالا کو گرفتار کیا ہے۔ای ڈی نے بتایا کہ اس نے یہاں اپنے دفتر میں کل (جمعرات)دیر رات تقریباََ11بج کر 45منٹ پر منی لانڈرنگ سراغ رساں قانون (پی ایم ایل اے)کی دفعہ تحت 41سال کے جگنیش کشوربھائی بھجیاوالا کو گرفتار کیا،انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ای ڈی نے سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر بھجیاوالا اور اس کے خاندان کے کچھ ارکان کے خلاف ایک فوجداری معاملہ درج کیاتھا۔انکم ٹیکس محکمہ نے نوٹ بندی کے بعد کالے دھن کی تحقیقات کے تحت گذشتہ سال دسمبر میں بھجیاوالا کے احاطے سے سونا اور نقد رقم برآمد کی تھی جس کے بعد سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی تھی۔یہ معاملہ روشنی میں اس وقت آیاجب جانچ ایجنسیوں کو پتہ چلا کہ سورت کا ایک چائے والا سرمایہ کار بن گیا۔ای ڈی نے کہا کہ بھجیاوالا خاندان نے نوٹ بندی کے بعدفرضی دستاویزات کا استعمال کرکے اور دھوکہ دہی کرکے بینک حکام اور دیگر افراد کی ملی بھگت سے بڑی تعدادمیں نامعلوم ذرائع سے حاصل دولت اور دیگر املاک کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرا دیا